کیا ماہرہ خان دوسری بار ماں بننے والی ہیں؟ مداح خوش ہوگئے

ہماری ویب  |  Mar 05, 2025

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سپر اسٹار ماہرہ خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، لیکن اس بار وجہ ان کی کوئی نئی فلم یا سیریز نہیں بلکہ ان کے حاملہ ہونے کی چہ مگوئیاں ہیں۔ بھارتی میڈیا میں گردش کرتی یہ افواہیں اس وقت زور پکڑ گئیں جب یہ دعویٰ سامنے آیا کہ ماہرہ نے اپنی او ٹی ٹی سیریز "جو بچے سنگ سمیٹ لو" اور دیگر اہم پراجیکٹس سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔ اس دعوے کی بنیاد ایک سوشل میڈیا پوسٹ بنی جس میں ان کی مبینہ غیر حاضری کو حمل سے جوڑ دیا گیا۔

یہ قیاس آرائیاں دیکھتے ہی دیکھتے جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں، اور پاکستانی و بھارتی میڈیا میں ان خبروں نے نمایاں جگہ حاصل کرلی۔ لیکن بات یہیں ختم نہیں ہوئی! جب یہ معاملہ حد سے بڑھا، تو آخرکار ماہرہ خان نے خود خاموشی توڑتے ہوئے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی۔ اداکارہ نے واضح الفاظ میں کہا، "نہ میں حاملہ ہوں اور نہ ہی میں نے نیٹ فلکس سیریز کو خیرباد کہا ہے، یہ سب محض بے بنیاد باتیں ہیں۔"

اگرچہ ماہرہ کی وضاحت کے بعد ایسا لگا کہ معاملہ ٹھنڈا پڑ جائے گا، مگر حقیقت اس کے برعکس نکلی! چند دن قبل ایک معروف برانڈ کے لان کلیکشن شوٹ میں ماہرہ خان کی شرکت نے افواہوں کو دوبارہ جنم دے دیا۔ ان کے دوپٹہ لینے کے انداز کو غیر روایتی قرار دے کر سوشل میڈیا صارفین نے نئی قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ شاید وہ اپنے حمل کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

یہی نہیں، بلکہ انٹرویو کے دوران ان کے انداز، تاثرات اور جسمانی حرکات پر بھی صارفین نے گہری نظر رکھی اور نتیجہ اخذ کر لیا کہ وہ واقعی ماں بننے والی ہیں۔ حالانکہ اس بارے میں ماہرہ خان نے خود واضح کر دیا تھا کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، مگر سوشل میڈیا پر چمگادڑ کی طرح تاک میں بیٹھے لوگ پھر بھی کچھ نہ کچھ نکالنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں!

ماہرہ خان کی ذاتی زندگی پر اس قدر بار بار تبصرے کیے جا رہے ہیں کہ سوال پیدا ہوتا ہے. کیا یہ واقعی کوئی اشارہ ہے یا محض میڈیا کا کھیل؟ جب تک ماہرہ خود کوئی اعلان نہ کریں، تب تک ایسی قیاس آرائیوں کو حقیقت مان لینا غیر دانشمندانہ ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More