کیا کریتی سینن اپنے سے 9 سال چھوٹے لڑکے سے شادی کرنیوالی ہیں؟ شادی سے متعلق خبریں وائرل

ہماری ویب  |  Feb 17, 2025

بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن کی ڈیٹنگ اور شادی کی خبریں ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب سرخیاں بٹور رہی ہے۔

ان سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ سامنے آیا ہے کہ، اداکارہ جَلد اپنے بوائے فرینڈ کبیر باہیا سے شادی کا ارادہ رکھتی ہیں۔

جبکہ حال ہی میں کریتی اور کبیر کو دہلی ایئر پورٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔

زرائع کی مانیں تو ان کا دعویٰ ہے کہ اداکارہ، دہلی کبیر باہیا کے والدین سے ملاقات کے لیے گئی ہیں۔ لیکن ابھی تک جوڑے کی جانب سے کچھ بھی کہا نہیں گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، 34 سالہ کریتی سینن بزنس فیملی سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ کبیر باہیا کے ساتھ رواں سال ہی شادی کا ارادہ رکھتی ہیں اور ان کے آپس میں رومانوی تعلقات ہیں۔ اس سے قبل دونوں کو ساتھ میں گھومتے پھرتے اور ہوٹلز میں ایک ساتھ کھانا کھاتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More