احمد علی اکبر کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز۔۔ ہونے والی دلہن کیا کام کرتی ہے؟ تصاویر وائرل

ہماری ویب  |  Feb 13, 2025

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار احمد علی اکبر کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔

پری زاد سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار احمد علی اکبر کی شادی کی خبریں کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں، جس کی تصدیق ان کی قوالی نائٹ کی تصاویر سے ہوگئی۔

وائرل تصویروں کے مطابق اداکار کی ہونے والی اہلیہ کا نام 'ماہم بتول' ہے، جو کہ احمد کی پرانی اور قریبی دوست ہیں۔ اور پیشے کے لحاظ سے ایک وکیل اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹر ہیں۔

سوشل میڈیاپر مختلف پیجز پر ان کی تصاویر پوسٹ کی جا رہی ہے، جسے دیکھ مداح کافی خوش اور حیران ہیں۔ ساتھ ہی اپنے پسندیدہ اداکار کو شادی کی مبارک باد پیش کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More