پہلی شادی زندگی کا مشکل ترین وقت تھا۔۔ منشا پاشا ایک بار پھر ماضی کو یاد کر کے جذباتی ہوگئیں

ہماری ویب  |  Feb 11, 2025

"میری زندگی کا سب سے مشکل وقت میری پہلی شادی کے دوران تھا۔ اور کالج کا وقت بھی میرے لیے بہت سخت تھا۔ یہ وہ وقت تھا جب مجھے بہت سے فیصلے کرنے تھے اور ساتھ ہی مستقبل کے بارے میں بے یقینی بھی تھی۔ لیکن بعد میں احساس ہوا کہ یہ سب مشکل وقت شخصیت کی نشوونما کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔"

"جب میرے والد کا انتقال ہوا تو وہ وقت بھی میرے لیے بہت تکلیف دہ تھا۔ انہیں کینسر تشخیص ہوا تھا اور اسی دوران میری والدہ کو ہارٹ اٹیک ہوا۔ سب کچھ بکھرتا جا رہا تھا۔"

"یہ 2014 اور 2015 کا وقت تھا، میں کام کر رہی تھی اور اس دوران میری شادی بھی چل رہی تھی۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے زندگی بےحد مشکل ہو چکی تھی۔"

پاکستان کی معروف اداکارہ منشا پاشا نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے چند مشکل پہلوؤں پر بات کی۔ منشا، جو آج کل سیاست دان جبران ناصر کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں، نے اپنی پہلی شادی کے حوالے سے کھل کر بات کی، جو بدقسمتی سے زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور طلاق پر ختم ہو گئی۔

منشا پاشا نے اپنی پہلی ناکام شادی کو زندگی کا سب سے تکلیف دہ دور قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کالج کے سال بھی ان کے لیے مشکل تھے جب انہیں اپنی زندگی کے اہم فیصلے کرنے تھے اور مستقبل کے بارے میں بے یقینی کا سامنا تھا۔ مگر وقت کے ساتھ انہوں نے سمجھا کہ یہ تمام چیلنجز انسان کی شخصیت کی ترقی کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔

اداکارہ نے اس وقت کو بھی یاد کیا جب ان کے والد کا انتقال ہوا اور ساتھ ہی ان کی والدہ کو ہارٹ اٹیک آیا۔ ان کے مطابق، یہ وہ لمحے تھے جب ان کی زندگی میں سب کچھ بکھرتا محسوس ہوا تھا۔

منشا کی پہلی شادی 2013 میں اسد فاروقی سے ہوئی تھی، جو پانچ سال بعد 2018 میں طلاق پر ختم ہو گئی۔ اس دوران، منشا پاشا کے زندگی میں کئی سنگین واقعات آئے، جن کا سامنا کرتے ہوئے وہ اپنی شخصیت کی تعمیر کرتی گئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More