حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ کے دوران سلمان خان نے اپنے بھائی ارباز خان اور ماڈل اداکار ملائکہ اروڑہ کے بیٹے ارہان اور اس کے دوستوں کو ہندی میں بات نہ کرنے پر ڈانٹ دیا۔
سلمان خان نے جب دیکھا کہ وہ انگریزی میں ہی بات کر رہے ہیں اور ہندی بولنے میں انہیں مشکل ہو رہی ہے تو اداکار نے انہیں ٹوکتے ہوئے کہا، "پہلے تو آپ سب ہندی میں پوڈکاسٹ کرو"، جس پر ارہان نے کہا، "ان سب کو ٹھیک سے ہندی بولنا نہیں آتا"۔
یہ بات سن کر سلمان نے ڈانٹتے ہوئے کہا کہ، "آپ کو شرم آنی چاہیئے کہ آپ کو ہندی نہیں آتی"۔
پھر سمجھانے والے انداز میں کہا، اگر وہ لوگ سامعین کی ایک بڑی تعداد کو متوجہ کرنا چاہتے ہیں تو ان کی زبان میں بات کرنا ضروری ہے، جو ہندی سمجھتے ہیں۔
پھر سوالیہ طنز مارتے ہوئے کہا، لیکن آپ تو یہ اپنے لیئے کر رہے ہیں ناں؟ اور کسی کو دکھانے کے لئے تو نہیں؟
جب ارہان اور اس کے دوست ہچکچانے لگے تو، خان نے پوچھا، کیا آپ اس (پوڈ کاسٹ) سے پیسہ کمائیں گے؟
پھر خود ہی مسکرا کر بات کو دوسری طرف لے گئے۔