Reutersخون میں لت پت سیما کامبلے کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ہسپتال پہنچنے پر انھیں مردہ قرار دے دیا گیا
انڈین ریاست مہاراشٹر کے امبرناتھ ریلوے سٹیشن کے قریب ایک پل پر دن دیہاڑے ایک عورت کو اس کے بوائے فرینڈ نے تیز دھار ہتھیار سے وار کر کے قتل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ یہ واقعہ مالی لین دین اور محبت کے رشتے کی وجہ سے پیش آیا۔
سیما کامبلے نامی خاتون نے اپنے بوائے فرینڈ راہول بھنگارکر کو کچھ رقم دی تھی تاہم یہ لین دین ان کے درمیان جھگڑے کا باعث بن گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ راہول نے رقم واپس کرنے یا شادی کے مطالبے سے ناراض ہو کر سیما کامبلے کا قتل کر دیا۔
اس روز کیا ہوا؟
پولیس کے مطابق تین فروری کی سہ پہر راہول نے رقم واپس کرنے کے بہانے سیما کامبلے کو ملنے کے لیے بلایا۔
منصوبہ بندی کے مطابق وہ امبرناتھ ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک پل پر ملے۔
اس وقت رقم واپس کرنے پر دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا۔ جھگڑا اس حد تک بڑھ گیا کہ مشتعل راہول نے دن دیہاڑے سیما کامبلے پر تیز دھار چاقو سے وار کیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی شیواجی نگر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ انھوں نے فوری طور پر تحقیقات شروع کیں اور واقعے کے چند گھنٹے کے اندر ہی ملزم راہول بھنگارکر کو گرفتار کر لیا۔
اسی دوران خون میں لت پت سیما کامبلے کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ہسپتال پہنچنے پر انھیں مردہ قرار دے دیا گیا۔
BBCمحبت کا رشتہ اور مالی لین دین
پولیس کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق سیما کامبلے اور راہول ایک دوسرے سے پیار کرتے تھے۔
پچھلے کچھ سال سے سیما اور راہول دونوں امبرناتھ کے برکوپاڑا بھویر چاول علاقے میں رہ رہے تھے۔ وہ ایک دوسرے کو جانتے تھے کیونکہ وہ ایک ہی علاقے میں رہتے تھے۔
اس دوران سیما نے راہول کی مالی مدد کی کیونکہ اسے کچھ پیسوں کی ضرورت تھی۔
سیما کے خاندان کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق سیما نے راہول کو تقریباً 2 لاکھ 60 ہزار روپے بطور قرض دیے گئے تھے۔
اے سی والے کمرے میں لاش کا معمہ: دبئی سے خریدی گئی شرٹ جس سے قاتل کا سراغ ملاٹک ٹاک پر ’قابل اعتراض ویڈیوز‘ بنانے پر 14 سالہ لڑکی قتل: ’حرا نے ابو ابو کی آوازیں لگائیں‘خاتون کے قتل اور ’لاش کو کُکر میں پکانے‘ کا الزام: انڈیا میں ایک پُراسرار گمشدگی پر اٹھنے والے سوالاتخاتون کے قتل کا پُراسرار مقدمہ جو 30 سال بعد سگریٹ کے ٹکڑے کی مدد سے حل ہوا
پچھلے کچھ دن سے سیما راہول سے اپنے پیسے واپس کرنے کا کہہ رہی تھیں لیکن وہ پیسے ادا کرنے سے گریزاں تھا۔
اس دوران سیما کامبلے نے اصرار کیا کہ راہول جو رقم اُدھار لی تھی وہ واپس کر دیں ورنہ ان سے شادی کر لے۔
ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ اس سے ناراض راہول نے سیما کا قتل کر دیا۔
سیما کامبلے سنگل مدر تھیں اور پولیس نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ رہتی تھی
’اگر تم شادی کرنا چاہتی ہو تو مجھے پانچ لاکھ اور دو‘
سیما کامبلے اور راہول بھنگارکر کے درمیان مالی معاملات کی وجہ سے پچھلے کچھ دن سے جاری تنازعے کا اندازہ سیما کے گھر والوں کو تھا۔
سیما کامبلے کی بہن نندا کے مطابق ’راہول نے میری بہن سے پیسے ادھار لیے تھے۔ میری بہن نے اسے 2 لاکھ 60 ہزار روپے دیے لیکن اس نے اسے پیار میں دھوکہ دیا۔‘
نندا نے مزید بتایا کہ راہول نے ان کی بہن سے کہا کہ ’اگر تم شادی کرنا چاہتی ہو تو مجھے پانچ لاکھ اور دو۔‘
وہ بتاتی ہیں کہ ’پھر اس نے سیما سے کہا کہ دوپہر کو آ کر مجھ سے ملنا، میں تمہیں ڈھائی لاکھ روپے دوں گا۔‘
اس دوران سیما کامبلے نے اپنی بہن کو ساری حقیقت بتا دی تھی جس نے انھیں معاملہ طے کرنے کو کہا۔
نندا کہتی ہیں کہ ’میں نے کہا کہ اگر وہپیسے دے رہا ہے تو پیسے لے لو لیکن پھر راہول نے اسے کہا کہ میں تمہیں نہیں چھوڑوں گا اور تمہاری بچی کو بھی نہیں چھوڑوں گا۔‘
’راہول کی ماں نے سیما سے کہا کہ اگر تم میرے بیٹے کی شادی اپنی بیٹی سے کرو تو میں تمہارے پیسے واپس دلا دوں گی۔‘
BBCیہ واقعہ امبرناتھ میں ریلوے سٹیشن کے قریب ایک پل کے قریب پیش آیاپولیس کیا کہتی ہے؟
بی بی سی مراٹھی سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آف پولیس سچن گور نے کہا کہ ’ابتدائی تفتیش میں ہمیں معلوم ہوا ہے کہ یہ قتل مالی لین دین پر کیا گیا۔ پیسے واپس نہ کرنے پر دونوں کے درمیان کافی جھگڑا ہوا۔‘
سچن گور نے کہا کہ ’یہ واقعہ اس لیے پیش آیا کہ ملزم کے پاس رقم واپس کرنے کی صلاحیت نہیں تھی اور سیما کامبلے نے اس پر بار بار دباؤ ڈالا۔‘
یہ بتاتے ہوئے کہ سیما کامبلے کا قتل کیسے ہوا اور پولیس کو اس واقعے کی معلومات کیسے ملی، پولیس کا کہنا ہے کہ ’ملزم نے سیما کے سینے اور پیٹ پر چاقو سے وار کیے، یہ واقعہ امبرناتھ میں ریلوے سٹیشن کے قریب ایک پل کے قریب پیش آیا۔‘
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایک نامعلوم شخص نے 112 پر فون کیا اور واقعے کی اطلاع دی۔
سیما کامبلے قتل کیس کے ملزم راہول بھنگارکر کو چار فروری کو الہاس نگر کی عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالت نے انھیں سات فروری تک پولیس کی حراست میں بھیج دیا۔
اس معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
کراچی: شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو قتل کرنے کے بعد جسم کے ٹکڑے دیگ میں ڈال کر اُبال دیےسارہ شریف قتل کیس: ’خون آلود کرکٹ بیٹ‘ اور حجاب سے زخم چھپانے کی کوشش اے سی والے کمرے میں لاش کا معمہ: دبئی سے خریدی گئی شرٹ جس سے قاتل کا سراغ ملاساجدہ تسنیم کا قتل: ’ساس سسر کہتے تھے آسٹریلیا کو بھول جاؤ، تم نے یہیں رہنا، یہیں مرنا ہے‘ٹک ٹاک پر ’قابل اعتراض ویڈیوز‘ بنانے پر 14 سالہ لڑکی قتل: ’حرا نے ابو ابو کی آوازیں لگائیں‘چار سالہ زہرہ کا ریپ اور قتل: ملزم کی گرفتاری، ’ہتھکڑی سمیت فرار‘ اور پھر ’پراسرار ہلاکت‘