عمرہ زائرین کیلئے گردن توڑ بخار کی ویکسین لگوانے کی شرط ختم

ہم نیوز  |  Feb 06, 2025

سعودی ایوی ایشن نے گردن توڑ بخارکی ویکسین لگوانےکی شرط ختم کردی ہے۔

سعودی ایوی ایشن(گاکا) نے عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانےوالے مسافروں کے لیے اہم فیصلہ کرلیا۔

جاری اعلامیے کے مطابق سعودی مملکت کے ہوائی اڈوں پر گردن توڑ بخار کی ویکسین لگوانے کی شرط ختم کردی گئی ہے، اس سلسلے میں سعودی سول ایوی ایشن نے پاکستان سمیت تمام ایئرلائنز کوآگاہ کردیا ہے۔

پنجاب میں عمرہ زائرین کیلئے گردن توڑ بخارکی ویکسین کی عدم دستیابی

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی سول ایوی ایشن نےعمرہ ادائیگی کے لیے آنے والے مسافروں پرگردن توڑ بخارکی ویسکین لازمی قرار دی تھی۔

قبل ازیں وفاقی وزارت صحت نے سعودی عرب کی جانب سے گردن توڑ ویکسین لازمی قرار دیے جانے کے بعد ویکسین درآمد کرلی اور پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More