وزیراعظم شہباز شریف کل قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے

ہم نیوز  |  Feb 06, 2025

وزیراعظم شہباز شریف کل بروز جمعہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح شام 7 بجے کریں گے۔

قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل ہونے کے بعد افتتاحی تقریب کے دوران مختلف پرفارمنس اور لیزر لائٹ شو کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

چیمپیئنز ٹرافی، شعیب اختر نے سیمی فائنلسٹ ٹیموں بارے پیشگوئی کر دی

کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر میں شامل ایک ہزار ورکرز کو دن ایک بجے ظہرانہ دیں گے، چیمپیئنز ٹرافی کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی بھی کل ساڑھے سات بجے ہو گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز سنگل لیگ کی بنیاد پر 8 سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی جس کے ابتدائی 2 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے جبکہ آخری لیگ میچ اور فائنل کراچی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا جبکہ دوسرا میچ 10 فروری کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More