آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آفیشل اینتھم کا ٹیزر جاری

ہم نیوز  |  Feb 06, 2025

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے آفیشل اینتھم کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کا آفیشل ترانہ ’گلی گلی بھری بھری تجھے مجھے دیکھنے‘ ہے جو پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی جانب سے ریکارڈ کرایا گیا ہے، چیمپئینز ٹرافی کا اینتھم کل ریلیز کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے عاطف اسلم 16فروری کو حضوری باغ میں ہونیوالی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرکے اپنی آواز کا جادو بھی جگائیں گے۔

چیمپئنز ٹرافی کے آن لائن ٹکٹس خریدنے والوں کیلئے اہم ہدایت جاری

دوسری جانب پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کی آن لائن ٹکٹس خریدنے والوں کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئن لائن بک کرائے گئے ٹکٹس کو ٹی سی ایس کے ایکسپریس سینٹرز سے وصول کرنے کا عمل 7 فروری شام 4 بجے سے شروع ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق جن شائقین آن لائن ٹکٹس بک کروائے ہیں وہ 7 فروری سے مقررہ ٹی سی ایس مراکز سے فزیکل ٹکٹس حاصل کرسکتے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی ، پاک بھارت میچ کے ٹکٹس 3 ارب ، 40 کروڑ روپے میں فروخت

پی سی بی کا کہنا ہے کہ آن لائن ٹکٹس بک کروانے والوں کے لیے بھی فزیکل ٹکٹس حاصل کرنا ضروری ہے، آن لائن ٹکٹ پر اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے فزیکل ٹکٹ دکھانا لازمی ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More