"آپ کو خوشی، اچھی صحت، محبت اور روشنی کے ساتھ سالگرہ مبارک ہو!"
ایشوریا رائے نے اپنے شوہر ابھیشیک بچن کو 49 ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے دل کو چھو لینے والا پیغام شئیر کیا۔ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کی بچپن کی ایک نایاب اور یادگار تصویر شیئر کی، جسے دیکھ کر مداحوں کے دل بھی پگھل گئے۔
اس پوسٹ کے کیپشن میں، ایشوریا نے اپنے شوہر کے لیے خوب دعائیں دی اور ساتھ ہی خوشی، محبت، اور اچھی صحت کی تمنا کی۔ اس پوسٹ میں انہوں نے قوس و قزح اور پھول کی ایموجیز کے ذریعے خوشیوں کی دعائیں بھی دی ہیں، جبکہ نظرِ بَد دور کرنے کے لیے مخصوص ایموجیز کا بھی استعمال کیا۔
یہ بات بھی یاد رہے کہ ایشوریا اور ابھیشیک کی ملاقات 2006 میں فلم ’اُمراؤ جان‘ کے دوران ہوئی تھی۔ 2007 میں دونوں نے محبت کی شادی کی اور آج کے دن تک ان کا رشتہ مضبوطی سے قائم ہے۔ ان کی ایک خوبصورت بیٹی ارادھیا بھی ہے۔
اگرچہ گزشتہ برسوں میں ان دونوں کے درمیان طلاق کی افواہیں گئیں، مگر اس جوڑے نے ہمیشہ اپنی محبت کو ثابت کیا اور ان افواہوں کو مسترد کیا۔ آج بھی وہ ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں، اور آج کی یہ پوسٹ اس بات کا ایک خوبصورت ثبوت ہے کہ وہ ایک دوسرے سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔