خاص طور پر مچھلی بنوائی۔۔ شاہ رخ خان کے بیٹے کی سالگرہ میں دھوم مچانے والے یہ پاکستانی شیف کون ہیں؟

ہماری ویب  |  Feb 06, 2025

پاکستان کے مشہور کاروباری شخصیت سلیمان رضا نے ایک پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے آریان خان کی لندن میں سالگرہ منائی، اور اس موقع پر ان کے کھانے کا انتظام سلیمان رضا نے کیا تھا۔

سالگرہ کی تقریب اور شاہ رخ خان کی پسندیدہ ڈش

سلیمان رضا کے مطابق، آریان کی سالگرہ پر انہوں نے بریانی، قورمہ اور مختلف مزیدار کھانے پیش کیے۔ شاہ رخ خان کی خاص درخواست پر ان کے لیے مچھلی تیار کی گئی تھی، اور یہ ڈش انہیں بہت پسند آئی۔

بالی ووڈ کے بڑے ستارے سلیمان کے ریسٹورنٹس میں

سلیمان رضا نے مزید بتایا کہ سنجے دت، سلمان خان جیسے بالی ووڈ کے بڑے ستارے ان کے ریسٹورنٹس میں آ چکے ہیں، اور سلمان خان کا وزٹ تو اتنا مشہور ہوا تھا کہ ریسٹورنٹ کے باہر کافی رش لگ گیا تھا۔

سلیمان رضا کا ایوارڈ

یاد رہے کہ سلیمان رضا کو گزشتہ سال لندن کی طرف سے فریڈم آف دی سٹی کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا، جو ایک بہت بڑی عزت اور کامیابی ہے۔ اس ایوارڈ کا مقصد سلیمان کی کمیونٹی میں شراکت، کاروباری کامیابیوں اور انسان دوستی کے حوالے سے ان کی محنت کی قدر کرنا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More