طلبا مفت لیپ ٹاپ کیسے حاصل کریں؟ طریقہ کار سامنے آگیا

سچ ٹی وی  |  Jan 30, 2025

مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا لیکن آن لائن درخواست دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چند ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کے تحت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں مفت لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے، جس کے بعد طلباء کو جدید ڈیوائس کا بے تابی سے انتظار ہیں تاہم اب تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

حکومت ہونہار طلباء میں 50,000 جدید ترین لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

چیف منسٹر کے لیپ ٹاپ پروگرام کے تحت طلباء کو 13ویں جنریشن کے کور 7 آئی لیپ ٹاپ ملیں گے، اقلیتی طلبہ اور سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکول کے امتحانات میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو بھی لیپ ٹاپ سے نوازا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کے لیے طلبا و طالبات کو آن لائن اپلائی نہیں کرنا پڑے گا، بلکہ تعلیمی اداروں کی جانب سے طلبہ کا ڈیٹا مرتب کیا جائےگا۔

لیپ ٹاپ اسکیم کے حوالے سے تفصیلات

یونیورسٹی کے 20,000 طلباء، 14,000 کالج کے طلباء، 4,000 ٹیکنیکل اور زرعی کالج کے طلباء اور 2000 میڈیکل اور ڈینٹل کالج کے طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔

اسکیم کے لئے کمپیوٹر سائنس، میڈیسن، انجینئرنگ، سائنس، سوشل سائنسز، بزنس، لینگوئجز، ویٹرنری میڈیسن اور ایگریکلچر میں ڈگریاں حاصل کرنے والے طلباء اہل ہیں۔

لیپ ٹاپ اسکیم میں اپلائی کرنے کا طریقہ

وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کے لیے طلبا و طالبات کو آن لائن درخواست دینے کی ضرورت نہیں ، بلکہ تعلیمی اداروں کی جانب سے طلبہ کا ڈیٹا مرتب کیا جائے۔

تصدیق شدہ ڈیٹا ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پنجاب کو جمع کرایا جائے گا، جو منتخب طلباء کی حتمی فہرستیں جاری کرے گا۔

لیپ ٹاپ تقسیم کا ٹائم لائن

رجسٹریشن: فروری 2025 سے شروع ہوگی

تقسیم: رمضان کے بعد اپریل یا مئی 2025 میں متوقع

اس ماہ کے آغاز میں پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے تصدیق کی کہ لیپ ٹاپ کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ چکی ہے۔

چیف منسٹر لیپ ٹاپ پروگرام کے تحت طلباء کو 13ویں جنریشن کور آئی 7 لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔ اقلیتی طلباء اور سیکنڈری و ہائیر سیکنڈری اسکول امتحانات میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو بھی لیپ ٹاپ دیے جائیں گے تاکہ تحقیق اور تعلیم کو فروغ دیا جا سکے۔

لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تفصیلات

20,000 لیپ ٹاپ یونیورسٹی طلباء کے لیے

14,000 لیپ ٹاپ کالج طلباء کے لیے

4,000 لیپ ٹاپ ٹیکنیکل اور زرعی کالج کے طلباء کے لیے

2,000 لیپ ٹاپ میڈیکل اور ڈینٹل کالج کے طلباء کے لیے

جنوبی پنجاب کے طلباء کو کل لیپ ٹاپ کا 32% حصہ دیا جائے گا۔

اہل شعبے:

کمپیوٹر سائنس، میڈیسن، انجینئرنگ، سائنس، سوشل سائنسز، بزنس، زبانیں، ویٹرنری میڈیسن، اور زراعت کے شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء اس اسکیم کے اہل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More