فاسٹ بولر محمد شامی کی ایک برس بعد انڈین ٹی20 ٹیم میں واپسی

اردو نیوز  |  Jan 12, 2025

انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے انڈیا کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انگلینڈ کے خلاف 22 جنوری سے کولکتہ میں شروع ہونے والی پانچ میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز کے لیے سنیچر کو انڈین سکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔

فاسٹ بولر محمد شامی کی ٹیم میں تقریباً 14 ماہ بعد واپسی ہوئی ہے۔ وہ نومبر 2023 میں ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد سے ٹیم سے آؤٹ تھے۔

اس دوران وہ ٹخنے کی سرجری اور دیگر فٹنس کے مسائل کا بھی شکار رہے۔

انگلینڈ کے خلاف انڈیا کے 15 رکنی سکواڈ کی قیادت سوریا کمار یادو کر رہے ہیں جبکہ فاسٹ بولر جسپریت بمرا سکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔

انڈیا 22 جنوری سے دو فروری کے درمیان کولکتہ، چنئی، راجکوٹ، پونے اور ممبئی میں پانچ ٹی20 میچز میں انگلینڈ کی میزبانی کرے گا۔

اس کے بعد انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز ناگپور میں چھ فروری، کٹک میں نو فروری اور احمد آباد میں 12 فروری کو شیڈول ہیں۔

انڈین سکواڈسوریا کمار یادو (کپتان)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، ابھیشیک شرما، تلک ورما، نتیش کمار ریڈی، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، ہرشیت رانا، دھرو جورل، رنکو سنگھ، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، روی بشنوئی، ورون چکرورتی اور واشنگٹن سندر انڈیا کے سکواڈ میں شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More