قبر ایک اور مردے 3، شیخ رشید کا بڑا بیان

سچ ٹی وی  |  Jan 08, 2025

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نیا سال سب پر مزید بھاری ہوگا، میں پہلے کہتا تھا کہ قبر ایک اور مردے 2 لیکن اب یہ 3 مردے ہوگئے ہیں، میں آج بھی بڑوں سے اپیل کرتا ہوں کہ غریبوں کو معاف کر دیں، ان کے حالات بڑے خراب ہیں۔

 راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ جو لوگ جیل میں ملاقات نہیں کرا سکے وہ مذاکرات کو خاک کامیاب کروائیں گے، یہ جوڈیشل کمیشن بنائیں گے یا نہیں فیصلہ تو کسی اور نے کرنا ہے، یہ سارے جمعہ جنج کے ساتھ ہیں، نیا سال سب پر مزید بھاری ہوگا، میں پہلے کہتا تھا کہ قبر ایک اور مردے 2 لیکن اب یہ 3 مردے ہوگئے ہیں۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ میں آج بھی بڑوں سے اپیل کرتا ہوں کہ غریبوں کو معاف کر دیں، ان کے حالات بڑے خراب ہیں، ہم پاکستان میں ہی نہیں تھے لیکن ہم کیسوں میں ہیں، 2، 2 سال ہو گئے ہیں، 16، 16 مقدمات ہیں اور کسی طرف نہیں لگ رہے، میں آج اڈیالہ نہیں جا رہا میں نے تو یہیں پر حاضری لگا دی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے سال میں کوئی بہت بڑی تبدیلی نہیں آئے گی بلکہ یہ گزشتہ سال سے بھی بھاری ہوگا، پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کوئی وقعت ہی نہیں ہے، ان کی بات کوئی نہیں سن رہا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ جو لوگ جیل میں ملاقات نہیں کرا سکتے، آپ 50 روپے دیں ملاقات ہو جاتی ہے، 500 روپے دیں تو اندر کرسی پر بٹھا کر ملاقات ہو جاتی ہے، جو لوگ جیل میں 3، 3 ملاقاتوں کی تاریخیں بدل رہے ہیں وہ کیا مذاکرات کا نتیجہ نکالیں گے؟

انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ کیا کوئی جوڈیشل کمیشن بنائیں گے یا قیدیوں کو رہا کریں گے؟ میں ہر دفعہ اپیل کرتا ہوں کہ خدا کے لیے غریبوں کو چھوڑ دو بہت بے گناہ لوگ ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More