حکومت نے بے روزگار نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنادی

سچ ٹی وی  |  Jan 08, 2025

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے صوبے کے بے روزگار نوجوانوں کو آسان اقساط پر الیکٹرک وہیکل ٹیکسی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی میں ای وی ٹیکسی اسمبل کرنے والی کمپنی کے حکام نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی، کمپنی حکام نے شرجیل میمن کو ماحول دوست ای وی ٹیکسیز کے حوالے سے تفیصلی بریفنگ دی۔

ترجمان حکومت سندھ کے مطابق سندھ کے بیروزگار نوجوانوں کو آسان اقساط پر جلد ای وی ٹیکسی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے شرجیل میمن نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو مختلف بینکوں سے رابطوں اور مختلف مالیاتی ماڈلز تیار کرنے کی ہدایات کر دی ہے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ بے روزگار افراد کو آسان اقساط کے منصوبوں پر ای ٹیکسیاں فراہم کرنا چاہتے ہیں، چاہتے ہیں کہ بے روزگار افراد پائیدار انداز میں اپنی روٹی کما سکیں، ماحول دوست ای ٹیکسیاں حکومت سندھ کے سرسبز سندھ کے عزم کے مطابق ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا ای وی ٹیکسیاں متعارف کروانے سے ہمارے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، منصوبہ بیروزگاروں کو پیروں پر کھڑا کرنے اور پائیدار ذرائع سے اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کا اقدام ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More