موسم سرما میں گھریلو صارفین کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے ، وزیر اعظم

ہم نیوز  |  Dec 27, 2024

 وزیراعظم شہباز شریف نے موسم سرما میں گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

وزیرعظم کی زیر صدارت ملک میں گیس سپلائی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا ،وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سسٹم میں سرپلس آر ایل این جی موجود ہے جس کی وجہ سے گیس لوڈ مینجمنٹ میں پچھلے سال کی نسبت بہتری آئی ہے۔

بینظیر بھٹو شہید جمہوریت کی علمبردار اور مفاہمت کی مضبوط حامی تھیں ، شہباز شریف

وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال گیس لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم ہے ، گھریلو صارفین کو صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک گیس فراہم کی جا رہی ہے۔

حکام نے بتایا کہ پاور سیکٹر کو بھی گیس ڈیمانڈ کے مطابق دی جا رہی ہے، صارفین کی شکایات کے حوالے سے سوئی سدرن گیس پائپ لیمٹڈ اورور سوئی ناردرن گیس پائپ لمیٹڈ کے آن لائن ڈیش بورڈز کام کر رہے ہیں۔

گیس فیلڈز کی طویل بندش کے دعوے غلط ہیں، سوئی ناردرن

اجلاس میں حکام نے کہا کہ ایس این جی پی ایل کی شکایات کو حل کرنے کی شرح 93 فیصد جبکہ ایس ایس جی سی کی شرح 79 فیصد ہے ، ملک کی تمام گیس فیلڈز فعال ہیں۔

وزیر اعظم نے گھریلو صارفین کو گیس سپلائی میں کمی کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ موسم سرما میں گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی فوری طور پر یقینی بنائی جائے۔

خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی، گیس کی پیداوار میں اضافہ

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مسئلے کو مستقل طور پر حل کرنے کیلئے سسٹم کی ساخت میں اصلاحات لائی جائیں ، گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More