سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی

ہم نیوز  |  Dec 28, 2024

سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق 27 اور 28 دسمبر کو خوارج نے کُرم اور شمالی وزیرستان میں پاکستان میں در اندازی کی کوشش کی، پاکستان سکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کر کے در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔

28 دسمبر کو خارجیوں اور افغان طالبان نے ملکر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی، پاکستانی سکیورٹی فورسز نے اس بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا۔

اوور بلنگ قابل قبول نہیں، ملوث افسران کے خلاف کارروائی ہو گی، وزیراعظم

مصدقہ ذرائع کے مطابق افغانستان سائیڈ پر بھاری نقصانات کی ابتدائی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، 15 سے زائد خارجیوں اور افغان طالبان کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سکیورٹی فورسز کی موثر جوابی کارروائی اور گولہ باری سے افغان طالبان چھ پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔ پاکستانی سکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، صرف 3 جوانوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پاکستان نے بارہا افغان حکومت سے فتنہ الخوارج کو پاکستان کے خلاف اپنی سر زمین نہ استعمال کرنے کا کہا ہے، افغان طالبان فتنہ الخوارج کو کنٹرول کرنے کی بجائے ان کی مسلسل معاونت کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More