سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس منصور علی شاہ نے نئے جوڈیشل سلک روٹ کی تجویز دے دی ہے۔
اسلام آباد میں سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ سی پیک پروجیکٹ فلیگ شپ منصوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری تجویز ہے کہ نیا جوڈیشل سلک روٹ ہونا چاہیے، جوڈیشل سلک روٹ سے ساؤتھ ایشین ممالک کو منسلک کیا جائے۔
یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان
سپریم کورٹ کے سینئر جج نے کہا کہ سی پیک اور بی آر آئی علاقائی کنٹیویٹی کے منصوبے ہیں، تنازعات کا متبادل ثالثی نظام ہونا چاہیے، متبادل ثالثی نظام کے لیے قانون سازی بھی درکار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان کئی چیزوں میں مماثلت ہے،ہمارے ہاں جرگہ اور صلح کی روایات موجود ہیں،ساؤتھ ایشین ممالک اور چینی عدلیہ کو بھی آپس میں بات کرنے کی ضرورت ہے۔