محکمہ موسمیات کی بارش اور سردی سے متعلق بڑی پیشگوئی

سچ ٹی وی  |  Dec 24, 2024

بادل برسانے والا سسٹم پاکستان سے نکل جانے کی و جہ سے آئندہ چند روز شدید سردی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا۔ گزشتہ روز بھی صوبائی دارالحکومت میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں، بارش کے باعث خشک موسم میں کسی حد تک کمی بھی ہوئی ہے۔

موسمیات سے متعلق ماہرین نے بتایا ہے کہ آج بادل برسانے والا سسٹم پاکستان سے نکل گیا ہے، جس کے نتیجے میں آج سے دو تین دن تک موسم سرد رہے گا۔

آج منگل کے روز لاہور میں کم سے کم 6 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔

دوسری جانب کراچی میں بھی معمول سے تیز سرد ہواؤں کے سبب موسم کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ دن بھر 20 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت اصل درجہ حرارت سے 2 تا 4 درجے زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔

کراچی کا آج کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 اور کم سے کم 11 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More