چیمپئنز ٹرافی شروع سے ہی ایک متنازعہ مسئلے میں پھنسی ہوئی ہے، جس کی وجہ بھارت کا پاکستان آنے سے انکار ہے۔
بالآخر مہینوں کی بحث و مباحثے کے بعد چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کے میچز سے متعلق فائنل رزلٹ سامنے آگیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے میچز کیلئے متحدہ عرب امارات کو نیوٹرل وینیو کے طور پر منتخب کرلیا گیا ہے۔
پی سی بی کے ترجمان عامر میر نے اپنے بیان میں کہا کہ، "پی سی بی نے نیوٹرل وینیو کے فیصلے کے بارے میں آئی سی سی کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے، اب بھارت اور پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی کے میچز متحدہ عرب امارات میں ہوں گے، چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیوٹرل وینیو کے حوالے سے فیصلہ میزبان پاکستان کو ہی کرنا تھا"۔
وینیو کے حتمی فیصلے کے بارے میں عامر میر نے کہا کہ، یہ فیصلہ محسن نقوی اور شیخ النہیان کی ملاقات کے بعد ہوا، پاکستان میں موجود شیخ النہیان یو اے ای کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں۔