حمزہ علی عباسی بہترین اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے بے باک انداز اور دو ٹوک گفتگو کے لیئے بھی جانے جاتے ہیں۔ وہ کسی بھی بات کا نان فلٹر جواب دے کر سامنے والے کا منہ بند کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
جب سے ان کا رجحان اسلام کی طرف ہوا ہے اکثر و بیشتر لوگ ان سے مذہب اور اسلامی تعلیمات کے متعلق سوال پوچھتے ہیں جن کا وہ نہایت ہی خوبصورتی سے جواب دیتے ہیں۔
حال ہی میں وہ ایک پوڈکاسٹ کا حصہ بنیں جہاں انہوں نے لوگوں کی جانب سے پوچھے گئے عجیب و غریب سوالات کا ذکر کیا۔
حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ، ایک بار میں کسی مولانا صاحب کے ساتھ بیٹھا تھا ان کے پاس کسی شخص کی کال آئی اور وہ پوچھنے لگا کہ 'ثانیہ مرزا جو کپڑے پہنتی ہیں کیا وہ ہمارے مذہب میں پہننا جائز ہے؟'۔
جس پر حمزہ علی عباسی نے کہا کہ، اگر ثانیہ مرزا مجھ سے سوال کرتیں تو میں ضرور جواب دیتا، لیکن ان کے حصے کا سوال آپ کیوں پوچھ رہے ہیں؟ آپ کو ٹی وی پر آ گر ان کے کپڑے کیوں ڈسکس کرنے ہیں؟
حمزہ کا کہنا تھا کہ، مجھے ایسے لوگوں کی سمجھ نہیں آتی جو بجائے اسلامی تعلیمات کے حوالے یا اپنی اصلاح کے متعلق سوال کرنے کے بجائے یہ پوچھتے ہیں کہ فلاح کا یہ پہننا ٹھیک ہے یا نہیں۔ جبکہ کسی بھی فرد کے انفرادی عمل سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہونا چاہیئے، ثانیہ مرزا جو بھی پہننے اس پر بات کرنے والے ہم کون ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ، آپ اس طرح پوچھ سکتے ہیں کہ اسلام ہمیں کس طرح کا لباس پہننے کا حکم دیتا ہے، بجائے کسی ایک شخص پر بات رکھ کے سوال کرنے کے۔