ویرات کوہلی کرکٹ کی دنیا میں اپنی غیر معمولی کارکردگی کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی ایک الگ مقام رکھتے ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر چاہنے والوں کی تعداد 271 ملین تک جاپہنچی ہے، جو انہیں بھارت کا سب سے زیادہ فالو کیے جانے والا فرد بناتی ہے۔ کرکٹ کے میدان کے اس بڑے نام کو انسٹاگرام پر دنیا بھر کے کرکٹرز میں بھی سرفہرست مانا جاتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کوہلی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر صرف 282 افراد کو فالو کرتے ہیں، جن میں زیادہ تر کرکٹ کے ستارے شامل ہیں۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ کس پاکستانی شخصیت کو فالو کرتے ہیں؟ شاید آپ کے ذہن میں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی یا شاہد آفریدی کا نام آئے۔ لیکن حیران کن طور پر ویرات کوہلی آج کے دور کے کسی پاکستانی کرکٹر کو فالو نہیں کرتے۔
یہاں پر چونکا دینے والی حقیقت یہ ہے کہ کوہلی کے انسٹاگرام پر واحد پاکستانی فالوور کوئی اور نہیں بلکہ ماضی کے عظیم فاسٹ بولر وسیم اکرم ہیں۔ 'سوئنگ کے سلطان' کے لقب سے مشہور وسیم اکرم کرکٹ کی تاریخ میں نمایاں مقام رکھتے ہیں اور وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کوچنگ کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔