ہماری ویب | Nov 16, 2024
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے ہاں خوشیوں کی لہر دوڑ گئی، ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اسی ذاتی خوشی کے سبب وہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کے ساتھ روانہ نہیں ہو سکے۔ تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ ذاتی مصروفیات مکمل ہوتے ہی روہت ٹیم کو جوائن کر سکتے ہیں۔
روہت اور ان کی اہلیہ ریتیکا سجدے کے ہاں یہ دوسری اولاد ہے۔ ان کی بڑی بیٹی سمیرا چھ سال کی ہے۔
View this post on Instagram A post shared by 𝗥𝗼𝗵𝗶𝗥𝗮𝘁 𝗖𝗿𝗶𝗰𝗸𝗜𝗻𝗳𝗼 (@rohiratcrickinfo)
A post shared by 𝗥𝗼𝗵𝗶𝗥𝗮𝘁 𝗖𝗿𝗶𝗰𝗸𝗜𝗻𝗳𝗼 (@rohiratcrickinfo)
یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی 5 میچوں کی بارڈر گواسکر ٹرافی نے شائقین میں جوش بھر دیا تھا۔ سیریز کے پوسٹر پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کے ساتھ بھارتی کپتان کے بجائے ویرات کوہلی کی تصویر شامل کرنے سے مداحوں میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں کہ آیا کوہلی کپتانی کریں گے۔
بھارت کو اس اہم سیریز میں جیتنا ضروری ہے، کیونکہ کامیابی ہی انہیں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ دے سکتی ہے۔ دوسری صورت میں ٹیم کے فائنل میں رسائی کا انحصار دیگر ٹیموں کے نتائج پر ہوگا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More