جھوٹی کہانیاں سناتے ہیں اور ۔۔ زویا ناصر نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی زندگی کو جھوٹا کہتے ہوئے کیا کچھ بول ڈالا

ہماری ویب  |  Nov 08, 2024

معروف شوبز اداکارہ زویا ناصر نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو نوجوان لڑکیوں کا دماغ خراب کرنے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

حال ہی میں زویا ناصر نے ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے سوشل میڈیا کے حقیقی زندگی کے اثرات کے حوالے سے بھی بات کی۔

ان سے پوچھا گیا کہ آج کل جو سوشل میڈیا پر لوگ اپنی زندگی سے متعلق جھوٹ بول کر نوجوانوں کو متاثر کر رہے ہیں، کیا ایسا ہونا چاہیے؟

جس پر اداکارہ نے کہا کہ، ایسا بلکل نہیں ہونا چاہیے ان کی وجہ سے نوجوان لڑکیوں کے دماغ خراب ہو رہے ہیں اور ڈپریشن بڑھ رہا ہے۔

بات جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی جھوٹی اور بناؤٹی زندگی دیکھ دیکھ کر نوجوان ذہنی تناؤ کا شکار ہو رہے ہیں، جبکہ انہیں تو صرف اپنے لائیکس اور ویوز کی فکر ہوتی ہے۔

جیسے کہ اگر کوئی ڈاکٹر اپنا چینل بناتی ہے تو وہ کسی مسئلے کے لیئے پہلے کوئی ایک حل تجویز کرتی ہے پھر کچھ دن بعد کوئی اور حل پیش کر رہی ہوتی ہے۔ اس طرح تو وہ جو گائیڈ کر رہی ہیں وہ غلط ہے، وہ صرف اپنا مواد فروخت کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

زویا کا کہنا تھا کہ، سوشل میڈیا انفلوئنسرز ہوں یا معروف شخصیات انہیں اس بات کا دھیان رکھنا چاہیئے کہ جب بھی کوئی مواد تیار کریں تو یہ سچ پر مبنی ہونا چاہیے تاکہ ان کے فالوورز کی زندگی اور ذہنی صحت کو متاثر نہ ہوسکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More