ہماری ویب | Nov 08, 2024
بھارتی پنجابی سنگر سدھو موسے والا کے والدین نے بڑے بیٹے کے قتل کے بعد پیدا ہونے والے چھوٹے بیٹے شبھدیپ سنگھ کی پہلی تصویر شیئر کردی۔
بلکار سنگھ (والد) نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ننھے شبھدیپ چہرے پر مسکراہٹ سجائے والد کی گود میں بیٹھے ہیں، جبکہ انکی والدہ چرن کور برابر میں بیٹھی ہیں۔
View this post on Instagram A post shared by Sidhu Moosewala (ਮੂਸੇ ਆਲਾ) (@sidhu_moosewala)
A post shared by Sidhu Moosewala (ਮੂਸੇ ਆਲਾ) (@sidhu_moosewala)
تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ، میں خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے ایک اور بیٹے سے نوازہ۔
ساتھ ہی دوسری پوسٹ میں انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سدھو موسے والا، ان کے والدین اور چھوٹے بھائی کی تصویریں دکھائی گئیں۔
اس تصویر کو دیکھتے ہی سدھو موسے والا کے فینز جذباتی ہوگئے اور ان کا کہنا تھا کہ، ”سدھو واپس آگیا، چھوٹا سدھو اپنے بڑے بھائی جیسا دکھتا ہے“۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More