"جب بھی آپ پاکستان میں کہیں سفر کرتے ہیں تو ثقافتی فرق کو محسوس کیے بغیر نہیں رہ سکتے۔ کراچی میں مرد شاید ایک بار آپ کو دیکھیں اور پھر اپنی راہ لیں، لیکن پنجاب میں اترتے ہی ہر طرف سے نظریں آپ کا پیچھا کرتی ہیں۔ عجیب بات ہے کہ پنجاب کے پاس بہترین انفراسٹرکچر، پیسہ اور وسائل ہونے کے باوجود وہاں پدرشاہی زیادہ ہے، جبکہ اسے زیادہ ترقی پسند ہونا چاہیے تھا۔"
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ اور میزبان عائشہ طور نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں پاکستان کے مختلف ثقافتی رویوں پر کھل کر گفتگو کی۔ انہوں نے اپنے سفر کے تجربات بیان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی اور پنجاب میں لوگوں کے رویوں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ عائشہ کا کہنا تھا کہ کراچی کی سڑکوں پر ایک بار نظر پڑنے کے بعد لوگ اپنی راہ لیتے ہیں، جبکہ پنجاب میں خواتین کو مسلسل گھورنا جیسے ایک عام سی بات بن چکی ہے۔
عائشہ نے مزید کہا کہ پنجاب کی ترقی یافتہ معیشت، مضبوط انفراسٹرکچر اور وسائل کی دستیابی کے باوجود وہاں پدرشاہی نظام زیادہ گہرا ہے، جو ان کی نظر میں حیران کن ہے۔ ان کے خیال میں پنجاب کو زیادہ ترقی پسند ہونا چاہیے تھا، مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔