اتنی خوشی مجھے آج تک نہیں ہوئی۔۔ عدیل کی سالگرہ کے دن بھانڈا پھوٹنے پر صارفین خوش! دلچسپ میمز سوشل میڈیا پر وائرل

ہماری ویب  |  Oct 29, 2024

"بس اتنا امیر ہونا ہے کہ کسی کو سبق سکھانا ہو تو پارٹی ارینج کرسکوں"

"آج رات 8 بجے عدیل کا جنازہ ہے"

"ویل ڈن رباب مزا آگیا. ہیپی برتھ ڈے عدیل"

جی ہاں کل رات سے سوشل میڈیا پر اس طرح کے کئی دلچسپ میمز وائرل ہیں جن سے صارفین خوب ہی محظوظ ہورہے ہیں.

یہ میمز آج کل آن ایئر مشہور ڈرامہ سیریل "کبھی میں کبھی تم" ڈرامے کے اس سین پر بنائے جارہے ہیں جہاں رباب (نعیمہ بٹ) اپنے شوہر عدیل (عماد عرفانی) کو اپنی بچپن کی سہیلی نتاشہ (اریج چوہدری) کے ساتھ فلرٹ کو سب کے سامنے ثبوت کے ساتھ بے نقاب کرتی ہے

اس سین میں رباب، عدیل کو سالگرہ کا کیک کھاتے ہوئے منہ پر مل دیتی ہے جسے صارفین خوب ہی انجوائے کرتے ہیں. عوام کا خیال ہے کہ عدیل جیسے دھوکے باز شخص کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے.

دوسری طرف رباب اپنے ساس سسر کو گھر سے نکال دیتی ہے اور تب عدیل کی ماں ( بشریٰ انصاری) کو احساس ہوتا ہے کہ جب انھوں نے لالچ میں اپنے چھوٹے بیٹے اور بہو کو گھر سے نکالا تھا تو ان پر کیا بیتی ہوگی.

اب سوشل میڈیا صارفین شدت سے آنے والی اختتامی اقساط کے منتظر ہیں اور شرجینا اور مصطفی (ہانیہ عامر اور فہد مصطفی) کی ہیپی اینڈنگ کے لئے دعاگو ہیں.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More