بیٹے کے ساتھ دوستوں کی طرح زندگی گزاری۔۔ فیصل قریشی میں شادی کے بعد کیا تبدیلی آئی؟ افشاں قریشی نے بتا دیا

ہماری ویب  |  Oct 29, 2024

"میرا اور فیصل کا ہمیشہ دوستانہ رشتہ رہا ہے، ہم دونوں نے زندگی میں ایک دوسرے کے ساتھ ہر بات بانٹی اور مشورے کیے۔ جب اس نے شادی کی، تو میں نے خود ہی اسے کہا کہ اب اپنی بیوی کو زیادہ وقت دو، کیونکہ جوانی ہمیشہ نہیں رہتی۔ بیٹے کی زندگی میں نیا باب شروع ہوا ہے تو اسے اس کا لطف اٹھانے دو۔ میں تو اس کے بچوں کو سنبھالتی رہی اور اسے بیوی کے ساتھ گھومنے پھرنے کا کہتی رہی کہ عیش کرلو، جب اولاد آئے گی تو یہ وقت نہیں ملے گا۔"

افشاں قریشی نے سما ٹی وی کے مارننگ شو میں والدین کے لیے بیٹوں کی شادی کے بعد آنے والی تبدیلیوں کو قبول کرنے پر زور دیا۔ افشاں نے اپنی کہانی سناتے ہوئے بتایا کہ جب بیٹے فیصل قریشی کی شادی ہوئی، تو اس نے فیصل کو خود بیوی کے ساتھ وقت گزارنے کی نصیحت کی اور اپنے پاس سے بچوں کو سنبھالتی رہیں تاکہ وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوشیاں بانٹ سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ شادی کے بعد اکثر بیٹے اپنی ماؤں کو کم وقت دیتے ہیں، مگر اس میں دل سے نظر انداز کرنے کا کوئی مقصد نہیں ہوتا؛ وہ صرف اپنی نئی زندگی میں ڈھل رہے ہوتے ہیں۔ افشاں نے والدین کو نصیحت کی کہ یہ تبدیلی وقتی ہوتی ہے اور ماؤں کو ایسی باتوں کو دل سے نہیں لگانا چاہیے۔ شادی کے بعد کچھ وقت کے لیے بیٹے کا اپنی زندگی میں مصروف ہونا ایک عام بات ہے، اور اس بات کو قبول کر لینا چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More