بالی ووڈ سپر اسٹار سنجے دت کا ایک انٹرویو ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے ایشوریہ رائے کو فلم انڈسٹری میں نہ آنے کا مشورہ دیا تھا۔
جب سے ابھیشک بچن اور ان کی اہلیہ ایشوریا رائے کی طلاق کی افواہیں سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہیں تب سے آئے روز کوئی نہ کوئی پرانا کلپ سامنے آ رہا ہے۔
اسی حوالے سے سنجے دت کا ایک انٹرویو سامنے آیا، جس میں سنجو بابا نے بتایا کہ انہوں نے ایشوریا کو پہلی بار مشروبات کے کسی اشتہار میں دیکھا تھا اور وہ انکی خوبصورتی سے بےحد متاثر ہوئے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ، میں نے ایشوریا کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنے ماڈلنگ کیرئیر میں ہی آگے بڑھے اور فلم انڈسٹری میں نہ آئیں، کیونکہ یہاں اگر کوئی کامیابی کے 2 قدم چرھتا ہے تو اسے نیچے کھینچنے کے لیئے 500 لوگ موجود ہوتے ہیں۔ اسکے علاوہ فلم انڈسٹری کے چیلنجز اور ڈیمانڈز کی وجہ سے ان کی خوبصورتی اور معصومیات کو ماند پڑ جائے گی۔
سنجے دت کی اس بات پر ایشوریا نے اتفاق کرتے ہوئے جواب دیا کہ، ان کی بات صحیح ہے لیکن آپ اپنی زندگی میں جتنی مشکلات کا سامنا کرتے ہیں اتنے ہی مضبوط بن جاتے ہیں۔
واضح رہے ایشوریہ رائے نے اپنے بالی ووڈ فلمی کرئیر کا آغاز 1994 کی فلم "اور پیار ہوگیا " سے کیا تھا۔ جس کے بعد سے اب تک انکی کئی ان گنت سپر ہٹ فلمیں ہیں۔