مصطفیٰ اور شرجینا اب بڑی اسکرین پر۔۔ کیا کبھی میں کبھی تم ڈرامے کی آخری قسط سنیما میں دکھائی جائے گی؟ جانیں

ہماری ویب  |  Oct 25, 2024

فہد مصطفیٰ کا 10 سال بعد ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھنا ایک کامیاب کم بیک بن چکا ہے، اور ان کے حالیہ ڈرامے 'کبھی میں کبھی تم' نے نہ صرف ان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ کیا بلکہ مداحوں کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔ ڈرامے میں فہد مصطفیٰ کا کردار 'مصطفیٰ' اور ہانیہ عامر کی 'شرجینا' سمیت نعیمہ بٹ اور عماد عرفانی کی اداکاری نے بھی ناظرین کے دل جیت لیے ہیں۔

دلوں کو چھو لینے والے کیوٹ مناظر

ڈرامے کی ہر قسط جیسے ایک جذباتی سفر کا حصہ بن چکی ہے، جس میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر سوشل میڈیا پر طویل تبصرے کیے جاتے ہیں۔ کہانی عشق کے سات مراحل کی پیروی کرتے ہوئے دلکشی، انسیت، محبت، عقیدت، عبادت اور جنون سے گزر کر اب ایک مشکل مرحلے کی جانب بڑھ رہی ہے، یعنی 'جدائی یا موت'۔

مصطفیٰ اور شرجینا کی ترجیحات میں بدلاؤ

کہانی میں دکھایا گیا ہے کہ شرجینا اور مصطفیٰ، جو کبھی ایک دوسرے کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتے تھے، اب مختلف ترجیحات میں گم ہو چکے ہیں۔ مصطفیٰ کی دولت کمانے کی لگن کے برعکس، شرجینا اپنی فیملی کو بڑھتا ہوا دیکھنے کے خواب میں کھوئی ہوئی ہے اور جلد ماں بننے کی تیاری کر رہی ہے۔

شرجینا کی طبیعت بگڑنے پر مداحوں کی تشویش

ڈرامے کی 32ویں قسط کے پرومو میں شرجینا کو ہسپتال کے بستر پر لیٹے دکھایا گیا جبکہ مصطفیٰ ڈاکٹر سے اس کی زندگی کی بھیک مانگ رہا تھا، "میری شرجینا کو بچالیں"۔ یہ منظر مداحوں کے دلوں کو مزید توڑ گیا، اور اب ہر کوئی اس ڈرامے کے انجام کا شدت سے منتظر ہے۔

کیا اختتام سنیما گھروں میں ہوگا؟

سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ 'کبھی میں کبھی تم' کی آخری قسط سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔ اس حوالے سے فہد مصطفیٰ نے ابھی انسٹاگرام پر ایک پول کیا ہے جس میں انھوں نے مداحوں سے پوچھا ہے کہ کیا وہ ڈرامے کی آخری قسط سنیما میں دیکھنا چاہتے ہیں یا پھر ٹی وی ہر۔ ممکنہ طور پر پانچ نومبر کو اسکریننگ کے دوران انکشاف ہوگا کہ آیا شرجینا اور مصطفیٰ کی کہانی ایک خوشگوار موڑ لے گی یا شرجینا ہمیشہ کے لیے مصطفیٰ کی زندگی سے دور ہو جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More