والد کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔۔ شفقت چیمہ کو کیا بیماری ہے؟ بیٹے نے تمام حقائق بتا دیے

ہماری ویب  |  Oct 24, 2024

شفقت چیمہ کے بیٹے نے حالیہ ویڈیو پیغام میں کہا، "میرے والد کومہ میں نہیں ہیں، اور فالج کے دورے کی افواہیں بھی بالکل غلط ہیں۔ براہِ کرم ایسی خبریں پھیلانے سے پہلے ان کی تصدیق کریں۔ والد نمونیا کی شکایت پر اسپتال میں زیر علاج تھے، لیکن اب وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔"

گزشتہ روز گردش کرنے والی خبروں نے شائقین کو پریشان کر دیا تھا، جن میں کہا جا رہا تھا کہ 62 سالہ معروف اداکار شدید علیل ہو کر کومہ میں چلے گئے ہیں اور لاہور کے اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ تاہم، شفقت چیمہ کے بیٹے نے ان تمام افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔

شفقت چیمہ، جو کہ لالی ووڈ کی دنیا میں 952 فلموں کا حصہ بن چکے ہیں اور اپنے منفرد وِلن کے کرداروں سے شائقین کے دل جیت چکے ہیں، اب بحالی کی جانب گامزن ہیں۔ ان کے بیٹے نے افواہوں سے بچنے اور درست معلومات کی تصدیق کرنے پر زور دیتے ہوئے مداحوں سے گزارش کی کہ جھوٹی خبریں نہ پھیلائیں۔

مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے یہ مشہور وِلن، جو ایک عرصے سے لالی ووڈ کے سنیما کا اہم حصہ رہے ہیں، اپنے چاہنے والوں کی دعاؤں کے سہارے جلد دوبارہ اپنی بہترین حالت میں واپس آئیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More