ہم گلے ملے اور میں نے ماموں سے کہا کہ ۔۔ کرشنا ابھیشیک اور گووندا کے درمیان 7 سال بعد صلح ہوگئی، انٹرویو

ہماری ویب  |  Oct 24, 2024

بھارتی کامیڈین کرشنا ابھیشیک اور ان کے سپر اسٹار ماموں گووندا کے درمیان 7 سال بعد بلآخر صلح ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کو بتاتے ہوئے کرشنا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انکے اپنے ماموں گووندا سے معاملات ٹھیک ہوگئے ہیں اور ان کے درمیان جو گلے شکوے تھے وہ دور ہوگئے ہیں۔

حال ہی میں گووندا نے حادثاتی طور پر خود پر گولی چلا دی تھی جس کے نتیجے میں انکی ٹانگ زخمی ہوگئی تھی، اس موقع پر کرشنا کی اہلیہ کشمیرا شاہ فوراً ان کی عیادت کے لیئے ہسپتال پہنچی اور ایسے وقت میں ان کی فیملی کے ساتھ رہیں۔

کیونکہ کرشنا اس وقت کام کے سلسلے میں آسڑیلیا گئے ہوئے تھے تو فوری طور پر ملنے نہ آسکے، مگر جیسے ہی وہ بھارت آئے سب سے پہلے اپنے ماموں کی خیریت معلوم کرنے کے لیے ان سے ملاقات کی۔

ایک انٹرویو میں کرشنا نے بتایا کہ، "ہم نے آخرکار تمام گلے شکوے ختم کر لیے ہیں اور آگے بڑھ گئے ہیں۔"

کرشنا نے یہ بھی ذکر کیا کہ گووندا کی بیٹی ٹینا آہوجا سے ملاقات ان کے لیے خاص تھی، اور انہوں نے گلے مل کر خوشی کا اظہار کیا۔ اس ملاقات کے بارے میں کرشنا نے کہا، "ہم نے ہنسی مذاق کی اور پرانی یادیں تازہ کیں، جیسے سب کچھ پہلے کی طرح ہوگیا ہو۔"

انہوں نے مزید کہا کہ، "ان تمام برسوں کی یادیں میرے ذہن میں آ گئیں، اور میں نے ماموں سے کہا کہ اب سب کچھ ٹھیک ہے، میں آپ سے اور مامی سے ملنے آیا کروں گا۔"

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More