"سلمان خان کو جانوروں سے بہت محبت ہے، ہرن تو دور کی بات ہے، انہوں نے کبھی لال بیگ تک نہیں مارا۔ وہ مجھ سے کبھی جھوٹ نہیں بولتے، اور میں جانتا ہوں کہ انہوں نے ہرن کو نہیں مارا۔ وہ کبھی کسی جانور کو نقصان پہنچا ہی نہیں سکتے، تو پھر معافی مانگنے کا سوال ہی کہاں پیدا ہوتا ہے؟ اگر وہ معافی مانگیں گے تو اس کا مطلب ہوگا کہ انہوں نے جرم قبول کر لیا، جو سراسر غلط ہے،"
سلیم خان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران بشنوئی کمیونٹی کے معافی کے مطالبے پر کرارا جواب دیا۔
"سلیم خان کا دو ٹوک جواب: ’میرے بیٹے نے کچھ غلط نہیں کیا تو معافی کس بات کی؟‘"
سلمان خان پر عرصے سے جاری ہرن شکار کیس میں بشنوئی کمیونٹی نے مشروط معافی کا مطالبہ کیا، جس میں اداکار کو جودھ پور میں بشنوئی برادری کے مندر جا کر معافی مانگنے کی شرط رکھی گئی تھی۔ لیکن سلیم خان نے واضح کر دیا کہ ان کا بیٹا کبھی بھی جانوروں کو نقصان پہنچانے والا شخص نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، "سلمان نے ایک کتا پالا ہوا تھا جس کا وہ بہت خیال رکھتا تھا، اور اس کی موت پر وہ بہت روئے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ جانوروں کے ساتھ کس قدر محبت کرتے ہیں۔"
سلیم خان کے ان بیانات نے یہ باور کرایا کہ اگر بشنوئی کمیونٹی کسی معافی کی توقع رکھتی ہے تو پہلے وہ اس بات کا ثبوت لے کر آئے کہ سلمان نے واقعی کوئی جرم کیا ہے۔ ورنہ، ایک بے گناہ انسان سے معافی مانگنے کا مطالبہ محض ناانصافی ہے۔