خواب میں نبیﷺ کی زیارت ہوئی اور ۔۔ زرنش خان نے شوبز چھوڑ کر مذہب کی طرف آنے کا یمان افروز واقعہ سنا دیا

ہماری ویب  |  Oct 21, 2024

معروف اداکارہ زرنش خان جنہوں نے کچھ عرصہ قبل شوبز کی دنیا کو خیرباد کر کے اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا فیصلہ کیا تھا، کا ایک حالیہ بیان ایک بار پھر سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

سابقہ اداکارہ نے شوبز سے مذہب کی طرف جانے کی وجہ بتاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے خواب میں نبی کریم ﷺ کی زیارت کی تھی جس کے بعد سب چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے اپنے دینی سفر کے بارے میں تفصیلاً بات کرتے ہوئے کہا کہ، میں جب پہلی بار عمرہ پر گئی تو وہاں لوگوں کو عبادت کرتے ہوئے روتے دیکھا، جسے دیکھ مجھے اپنا آپ بہت چھوٹا اور حقیر لگا۔

زرنش نے بتایا، اس وقت مجھے احساس ہوا کہ میں اللہ کے گھر کے سامنے کھڑے ہونے کا حق ہی نہیں رکھتی، مجھے لگ رہا تھا کہ میں اللہ سے بات بھی کروں گی تو نظریں کیسے ملاؤں گی۔ یہی بات سوچتے ہوئے گھر گئی اور واقعہ معراج سنتے سنتے سو گئی۔

جس کے بعد خواب میں مجھے حضورﷺ کی زیارت ہوئی، وہ بہت طویل اور واضح خواب تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ، میری اتنی اوقات نہیں کہ مجھ جیسی گناہگار کے خواب میں وہ آئیں، لیکن نبی کریم ﷺ مجھ سے مخاطب ہوئے اور کہا کہ، "اللہ کے گھر آئی ہو اور رو کر معافی نہیں مانگی، اللہ تعالیٰ تو سب کو معاف کرتے ہیں تم جا کر رو کے معافی مانگو۔"

یہ سن کر میں جاگ گئی، اور رونے لگی، 2 سے 3 گھنٹے روتی رہی۔ مجھے یہ شرمندگی ہوتی رہی کہ اتنی بڑی اور پاک ہستی مجھ جیسی گناہ گار کے خواب میں آئی۔

زرنش نے بتایا، اس وقت میں سب کچھ چھوڑ دینا چاہتی تھی، میں نے اپنا انسٹاگرام کھولا اور اپنی تصاویر اور ریلز دیکھ کر اتنی شرمندگی ہوئی کہ ایک دم سے قیامت کا منظر میرے سامنے آگیا کہ میں اللہ کے سامنے کھڑی ہوں اور اللہ پاک میری یہ ریل مجھے دکھا رہے ہیں۔ پھر خیال آیا کہ آخرت میں پیش کرنے کے لیے میرے پاس کیا اعمال ہیں؟

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے بولا کہ، اسی وقت اللہ کی مدد سے میں نے ایک فیصلہ کیا، اور شوبز کی دنیا سے باہر آگئی۔ یہ دنیا بہت اشتہال انگیز ہے، یہ آپ کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہے، چنانچہ اسی وقت میں نے اپنا پورا سوشل میڈیا کانٹینٹ ڈیلیٹ کردیا۔ اسکے بعد ہم نے ایک اور عمرہ کیا اور اپنی دیگر عبادات سر انجام دیں اور پھر واپس پاکستان آگئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More