پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان ندا یاسر نے حال ہی میں اپنی بیٹی سے متعلق ایک حیران کن انکشاف کیا ہے۔
ندا یاسر کے شو میں دیگر شوبز اداکارائیں بھی موجود تھیں جن میں سعدیہ امام، فضیلہ قاضی اور امبر شامل ہیں۔
وہاں موجود ایک لڑکی نے ندا یاسر سے سوال کیا کہ آپ کی بیٹی سوشل میڈیا پر کیوں ایکٹو نہیں ہے؟
جس پر ندا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ، میرے شوہر (یاسر) نے ہماری بیٹی کو اجازت نہیں دی کہ وہ سوشل میڈیا پر ریلز بنا کر اپلوڈ کرئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ، میری بیٹی 15 سال سے بڑی ہے لیکن اسکے باوجود اسے کھلی آزادی نہیں ہے۔ اور نہ ہی ابھی اس نے ایسا کچھ زندگی میں حاصل کیا ہے جسے وہ دکھائے۔
اس موضوع پر باقی اداکاراؤں نے بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے ندا یاسر کی بات کی تائید کی۔
ان کا کہنا تھا آج کل سوشل میڈیا پر چھوٹی عمر کی بچیاں وہ فیشن ایبل کپڑے پہن کر ریلز بنا کر ڈالتی ہیں جو عام طور پر وہ گھر سے باہر پہن کے نہیں نکل سکتیں۔ ماں باپ کو چاہیئے بچوں کو بچوں کی طرح رکھیں نہ کہ لڑکیوں کو وقت سے پہلے بڑا کردیں۔