پاکستانی شوبز کی مقبول جوڑی منیب بٹ اور ایمن خان کو ایک بار پھر خوشخبری مل گئی ہے۔ یہ جوڑا کئی برسوں سے ایک ساتھ ہے اور ہمیشہ کام اور گھریلو زندگی میں توازن قائم رکھنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔ وہ پہلے ہی دو بیٹیوں کے والدین ہیں اور اکثر اپنی خاندانی زندگی کے حسین لمحات مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔
منیب بٹ اور ایمن خان کی پہلی دو بیٹیاں امل اور میرال ہیں، اور اب ان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ دونوں نے اپنی تیسری حمل کے دوران بھی کھل کر بات کی تھی اور ایمن خان نے آخری دنوں تک کام جاری رکھا۔ منیب بٹ نے اپنے ایک حالیہ وی لاگ میں یہ بھی بتایا تھا کہ وہ میرال کی دوسری سالگرہ بڑی تقریب کے ساتھ نہیں منارہے کیونکہ وہ اپنی تیسری بیٹی کی آمد کے منتظر ہیں۔
اب خوشی کا یہ لمحہ آ چکا ہے اور دونوں ایک اور بیٹی کے والدین بن گئے ہیں، جس کا نام نیمل منیب رکھا گیا ہے۔ نیب بٹ اور ایمن خان نے یہ خوشخبری اپنی بیٹیوں امل اور میرال کی طرف سے ایک خوبصورت پیغام کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔