عالمی بینک نے پاکستان کے پاور سیکٹرکے سرکلرڈیٹ میں اضافے پر تحفظات کا اظہارکردیا

سچ ٹی وی  |  Oct 15, 2024

عالمی بینک نے پاکستان کے پاور سیکٹرکے سرکلرڈیٹ میں اضافے پر تحفظات کا اظہارکردیا۔ عالمی بینک کے مطابق پاکستان کے پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ مالی سال 2018 میں 1152 روپے تھا جو مالی سال 2024 میں بڑھ کر 2393 ارب روپے پر پہنچ گیا۔

عالمی بینک کا کہنا ہےکہ گزشتہ 6 سال کے دوران پاکستان کے پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں 1241ارب روپےکا اضافہ ہوا۔

عالمی بینک کے مطابق پاکستان کے پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ مالی سال 2018 میں 1152 روپے تھا جو مالی سال 2024 میں بڑھ کر 2393 ارب روپے پر پہنچ گیا۔

عالمی بینک نے بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی نااہلی، بجلی شعبے کا خسارہ، مہنگی بجلی کی پیداوار، بجلی کی تقسیم اور ترسیل کے نقصانات اور بجلی بلوں کی عدم ریکوری سمیت دیگر وجوہات کو پاکستان کے پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں اضافے کی وجوہات قرار دیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More