ورلڈ کپ کوالیفائنگ: گرین فالکنز کے لیے بحرین کے خلاف بڑا مارجن ضروری

اردو نیوز  |  Oct 16, 2024

ورلڈ کپ کوالیفائر گروپ سی میں سعودی عرب کا بحرین کے ساتھ منگل کو جدہ میں ہونے والا میچ روبرٹو مانسینی کی ٹیم کو بڑے مارجن سے جیتنا ضروری ہے۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے اطالوی کوچ کو یہ احساس ہے کہ گرین فالکنز کو کوالیفکیشن کے تیسرے راؤنڈ کے پہلے تین گیمز میں ملے جلے آغاز کے بعد پوائنٹس کی ضرورت ہے۔

ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں گذشتہ ماہ ستمبر میں چین کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سعودی ٹیم نے 1-2 سے کامیابی کے بعد انڈونیشیا سے دوسرا میچ 1-1 سے ڈرا کھیلا تھا۔

جدہ کے کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی میں جاپان کے خلاف گذشتہ ہفتے کھیلے جانے والے کوالیفائنگ میچ میں سعودی ٹیم کو 0-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

موجودہ صورتحال میں سعودی عرب کی ٹیم گروپ سی میں تیسرے نمبر پر موجود ہے جب کہ جاپان پہلے، آسٹریلیا دوسرے اور بحرین چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں ہی ورلڈ کپ کے لیےکوالیفائنگ مرحلے میں آگے جائیں گی اور تیسرے اور چوتھے راؤنڈ میں پہنچ سکتی ہیں۔

مانسینی نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس مرحلے پر جاپان 10 پوائٹس کے ساتھ یقینی طور پر پہلے نمبر پر ہے اور آسٹریلیا 5 پوائنٹس کے ساتھ گرین فالکنز سے ایک پوائنٹ آگے ہے۔

سعودی ٹیم نے چین سے فتح کے بعد انڈونیشیا سے ڈرا کھیلا تھا۔ فوٹو عرب نیوزکوچ کا کہنا ہے’ہم جانتے تھے جاپان گروپ میں سرفہرست ہونے کا مضبوط دعویدار ہے  اور ہم گروپ میں دوسری پوزیشن کے لیے آسٹریلیا کے ساتھ مقابلہ کرنے پر زیادہ توجہ رکھیں گے۔

اطالوی کوچ کی خواہش ہے کہ گروپ کے آئندہ میچوں میں انڈونیشیا کے خلاف کامیابی اور جاپان کے ساتھ کم از کم ڈرا کھیلنے کی کوشش کی جائے گی اور اگر ایسا ممکن ہوا تو آسٹریلیا 3 پوائنٹس سے  پیچھے چلا جائے گا اور سعودی عرب پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لے گا۔

جاپان 10 پوائٹس کے ساتھ پہلے اور آسٹریلیا گرین فالکنز سے ایک پوائنٹ آگے ہے۔جاپان سے ہارنے کے بعد اطالوی کوچ مینسینی کو بھی اپنا موڈ بہتر کرنے کے لیے جیت اور ٹیم کی مضبوط کارکردگی کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More