آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر, پاکستان کے ہاتھوں بنگلادیش کوشکست

سچ ٹی وی  |  Apr 19, 2025

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں پاکستان نے اپنے آخری میچ میں بنگلادیش کو 7 وکٹ سے ہرادیا۔

بنگلادیش ویمن نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ بنگلادیش کی جانب سے ریتو مونی 48 اور فہیمہ خاتون 44 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

پاکستان ویمن کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فاطمہ ثناء اور ڈیانا بیگ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان ویمن نے ہدف 40 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ منیبہ علی 69 رنز بنا کر نمایاں رہیں، عالیہ ریاض 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔

خیال رہےکہ پاکستان ویمن ٹیم نے مسلسل پانچ میچز جیتے ہیں اور آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں ناقابل شکست رہی ہے۔ پاکستان ویمن ٹیم پہلے ہی ورلڈکپ کے لیےکوالیفائی کر چکی ہے۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ رواں سال بھارت میں کھیلا جائےگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More