اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری، انڈیکس ایک بار پھر 86 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

سچ ٹی وی  |  Oct 16, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس آج پھر 86 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے دن پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان ہے۔ سرمایہ کاروں کی دلچسپی کی وجہ سے بازارِ حصص میں 436 پوائنٹس کی تیزی ہوئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس ایک بار پھر 86 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

پی ایس ایکس میں 100 انڈیکس 86276 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More