لیجنڈری اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے۔۔

ہماری ویب  |  Oct 11, 2024

پاکستان کے معروف اداکار عابد کشمیری دنیائے فانی سے رخصت ہوگئے، ان کی عمر 74 سال تھی۔ کچھ عرصے سے علیل رہنے والے عابد کشمیری نے ٹی وی، فلم اور اسٹیج ڈراموں کی دنیا میں اپنی بے پناہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

اہلِ خانہ کے مطابق، انہوں نے پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑیں ہیں۔ عابد کشمیری کی فنی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عابد کشمیری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خاندان سے تعزیت کی۔ سوشل میڈیا پر موجود اطلاعات کے مطابق مرحوم اگرچہ کچھ عرصے سے قلیل تھے لیکن ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ قرار دی جارہی ہے۔

عابد کشمیری کا فنی سفر بے مثال رہا۔ 1988 کی فلم 'بازار حسن' میں بہترین مزاحیہ اداکاری پر انہیں نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان کی دیگر مشہور فلموں میں 'جیتے ہیں شان سے' اور 'آہٹ' شامل ہیں۔

ٹی وی کے پردے پر بھی ان کا جادو سر چڑھ کر بولا۔ 'لوہاری گیٹ'، 'سورج کے ساتھ ساتھ'، 'تیسرا کنارہ' اور 'اپنے لوگ' جیسے ڈرامے ان کی اداکاری کی صلاحیتوں کی گواہی دیتے ہیں۔ خاص طور پر ڈرامہ 'سمندر' میں ان کا کردار 'گلو بادشاہ' آج بھی ناظرین کے دلوں میں زندہ ہے۔

پاکستانی شوبز کی تاریخ میں عابد کشمیری کا نام ہمیشہ سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More