بگ باس میں گدھا اسٹیج پر آگیا۔۔ کالے ہرن کیس کے بعد سلمان خان اب کس مشکل میں پھنس گئے؟

ہماری ویب  |  Oct 11, 2024

بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے نئے سیزن میں ایک منفرد موڑ آیا جب ’گدھراج‘ نامی گدھے کی اینٹری نے ناظرین کو حیران کر دیا۔ تاہم، اس انوکھے کردار نے نہ صرف شو میں دلچسپی پیدا کی بلکہ بھارت بھر میں سخت ردعمل کو بھی جنم دیا ہے۔

سلمان خان اور بگ باس کی انتظامیہ کو اس حوالے سے جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم پیٹا انڈیا کی جانب سے خط موصول ہوا ہے۔ پیٹا نے اپنے خط میں شو میں گدھے کے استعمال پر تشویش ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ انہیں اس بارے میں کئی شکایات ملی ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

پیٹا انڈیا نے سلمان خان سے درخواست کی ہے کہ وہ بگ باس کے پروڈیوسرز کو جانوروں کو تفریحی مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے روکیں۔ مزید برآں، انہوں نے گدھراج کو محفوظ پناہ گاہ میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا، تاکہ وہ دوسرے بچائے گئے جانوروں کے ساتھ پُرامن زندگی گزار سکے۔

سلمان خان کی میزبانی میں جاری بگ باس سیزن 18 میں گدھے کی انٹری نے جہاں ناظرین میں دلچسپی بڑھائی، وہیں جانوروں کے ساتھ سلوک پر اخلاقی سوالات کو بھی جنم دیا۔ کیا بگ باس اس تنقید کے بعد اپنے فارمیٹ میں تبدیلی کرے گا؟ یا یہ ہنگامہ اور بھی شدت اختیار کرے گا؟ آنے والے دنوں میں یہ معاملہ مزید توجہ حاصل کرنے والا ہے!

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More