معروف پاکستانی یوٹیوب ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی کو لاہور پولیس نے گزشتہ گرفتار کر لیا۔
پنجاب پولیس کے مطابق، عروب جتوئی پر سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کا الزام تھا۔ انہوں نے اسلحے کے ساتھ مواد آن لائن پوسٹ کیا تھا۔
گزشتہ روز ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو لاہور پولیس نے سوشل میڈیا پر ہتھیار کے ساتھ مواد پوسٹ کرنے کے بعد گرفتار کیا۔ انہیں حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی اور ان پر حکومت مخالف نعرے لگانے اور ملک میں جاری بڑے پیمانے پر احتجاج کی حمایت کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا۔
اس واقع سے متعلق جوڑے کی طرف سے ابھی تک کوئی رسمی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، دوران تفتیش دونوں ایک دوسرے پر اس تصویر کو پوسٹ کرنے کا الزام لگاتے رہے۔ تاہم، وہ اب اپنے گھر واپس آ چکے ہیں۔