ہماری ویب | Oct 07, 2024
"انتہائی دکھ اور غم کے ساتھ میں اپنی پیاری والدہ، بیگم نورین سمیع خان، کے انتقال کا اعلان کرتا ہوں۔ ان کے جانے سے ہم گہرے دکھ میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ وہ ایک شاندار خاتون تھیں، جنہوں نے اپنی محبت اور خوشیوں سے ہماری زندگیوں کو روشن کیا۔ ہم انہیں بےحد یاد کریں گے۔ برائے مہربانی ان کی مغفرت کے لیے دعا کریں۔ اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے... آمین۔"
یہ کہنا ہے گلوکار عدنان سمیع کا جنھوں نے حال ہی میں اپنے لاکھوں مداحوں کے ساتھ ایک دل دہلا دینے والی خبر شیئر کی کہ ان کی والدہ، بیگم نورین سمیع خان، 7 اکتوبر 2024 کو 77 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے اپنے مداحوں کو اپنے دکھ میں شریک کیا اور ان سے دعاؤں کی اپیل کی۔
View this post on Instagram A post shared by ADNAN SAMI (@adnansamiworld)
A post shared by ADNAN SAMI (@adnansamiworld)
عدنان سمیع کی اس افسوسناک خبر کے بعد، ان کے مداحوں اور فالوورز نے انہیں تعزیتی پیغامات بھیجنے شروع کر دیے۔ کسی نے لکھا، "اللہ آپکی والدہ کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور آپ کو صبر دے۔" تو کوئی کہہ رہا تھا، "ماں کا نقصان دنیا کا سب سے بڑا صدمہ ہے۔ اللہ آپ کو ہمت دے۔"
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More