کرن اشفاق کے گھر بیٹی کی پیدائش.. ننھی پری کا کیا نام رکھا؟

ہماری ویب  |  Oct 07, 2024

پاکستانی ماڈل اور سابقہ اداکارہ کرن اشفاق حسین ڈار کے گھر خوشیوں کا سماں ہے کیونکہ ان کے ہاں ایک ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔ سیاسی رہنما حمزہ علی چوہدری کی اہلیہ کرن نے اپنی بیٹی کا نام خدیجہ علی رکھا ہے اور اس خوشخبری کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اپنی بیٹی کی پیدائش کی تاریخ کا بھی اعلان کیا۔

کرن اشفاق نے انسٹا پوسٹ میں اپنی بیٹی کی آمد کا تذکرہ کیا، جبکہ ان کے شوہر حمزہ علی چوہدری پہلے ہی اپنی والدہ اور بیٹی کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کر چکے ہیں، جس میں وہ اس خوشی کے لمحات کا جشن مناتے دکھائی دیے۔

کرن اشفاق نے مزید کچھ انسٹا اسٹوریز بھی شیئر کی ہیں، جن میں ننھی خدیجہ کا چہرہ ابھی پوری طرح دکھائی نہیں دے رہا، لیکن پھر بھی یہ تصاویر ان کی محبت اور خوشی کا اظہار کرتی ہیں۔ دوستوں اور بہن کی جانب سے شیئر کی گئی اسٹوریز میں کرن کو اپنی بیٹی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ ماں بننے کے لمحات کو بھرپور طریقے سے انجوائے کر رہی ہیں۔

فینز نے کرن اشفاق اور حمزہ علی چوہدری کو بیٹی کی پیدائش پر دل کھول کر مبارکبادیں دیں، جبکہ ان کے چاہنے والوں نے بھی سوشل میڈیا پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ کرن اشفاق کی یہ دوسری شادی ہے۔ ان کی پہلی شادی 2018ء میں پاکستانی اداکار عمران اشرف سے ہوئی تھی، جس میں ان کا ایک بیٹا، روحان، بھی ہے۔ عمران اشرف اور کرن نے 2022ء میں اپنے علیحدگی کا اعلان کیا تھا، اور ایک سال بعد، دسمبر 2023ء میں کرن نے پیپلز پارٹی کے کارکن اور وکیل حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کی تھی۔

خدیجہ علی کی پیدائش کرن اشفاق کی زندگی میں نئی روشنی لے آئی ہے، اور مداح ان لمحات کا حصہ بن کر ان کی خوشیوں میں شریک ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More