ٹانگ پر گولی لگنے کے بعد گووندا کس حال میں ہیں؟ پہلی ویڈیو سامنے آگئی

ہماری ویب  |  Oct 05, 2024

بالی وڈ کے مشہور سپر اسٹار گووندا زخمی؟ جی ہاں، یکم اکتوبر کی صبح ایک حادثہ پیش آیا جس میں گووندا کو گولی لگ گئی، اور اب ان کی پہلی ویڈیو منظرِ عام پر آچکی ہے!

تفصیلات کے مطابق، یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب گووندا صبح 6 بجے کی فلائٹ سے کلکتہ روانہ ہونے والے تھے۔ ان کے مینیجر ششی سنہا نے بتایا کہ ائیرپورٹ کے لیے روانگی سے پہلے ہی گووندا اپنے لائسنس یافتہ ریوالور کو الماری میں رکھتے ہوئے حادثاتی طور پر گولی چلا بیٹھے، جس سے وہ زخمی ہو گئے۔ خوش قسمتی سے، گولی ان کی ٹانگ میں لگی اور کوئی جان لیوا چوٹ نہیں آئی۔

حادثے کے بعد گووندا کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے ان کا پہلا آڈیو پیغام مداحوں تک پہنچا۔ اپنے مداحوں کو مطمئن کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زخم گہرا نہیں ہے اور وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔

اب، گووندا کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے اور ان کی وہیل چیئر پر بیٹھے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گووندا کے ارد گرد لوگوں کا ہجوم ہے اور وہ اپنے مداحوں کے پیار اور نیک تمناؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عاجزی کے ساتھ ہاتھ جوڑ کر سب کو سلام کر رہے ہیں۔

یہ لمحہ گووندا کے مداحوں کے لیے تسلی بخش تھا کیونکہ ان کے محبوب اداکار کی حالت خطرے سے باہر ہے، اور گووندا کی طرف سے یہ پیغام واضح تھا کہ وہ بہت جلد اپنے شاندار انداز میں واپس آئیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More