یہ تو عذرا سے بھی 4 ہاتھ آگے ہیں۔۔ بے بی باجی پارٹ ٹو میں پھوپھو کا کردار کس اداکارہ کو مل گیا؟

ہماری ویب  |  Sep 12, 2024

اے آر وائی ڈیجیٹل جلد ایک اور دلچسپ ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی کی بہوئیں‘ پیش کرنے والا ہے، جس میں جویریہ سعود (عذرا) کی پھوپھو کا نیا کردار متعارف کروایا جائے گا، اور اس کردار کو نبھائیں گی سینئر اداکارہ اسما عباس۔

انسٹاگرام پر ڈرامے کی جھلکیاں شیئر کی گئی ہیں، جن میں عذرا کی پھوپھو کو ایک مضبوط اور چالاک شخصیت کے طور پر دکھایا گیا ہے، اور کیپشن میں کہا گیا ہے: ’کیا آپ عذرا کی پھوپھو کا انتظار کر رہے ہیں؟‘ ویڈیو سے یہ تاثر ملتا ہے کہ عذرا کی پھوپھو کسی سے کم نہیں، بلکہ وہ عذرا سے بھی زیادہ چالاک نکلیں گی۔

بے بی باجی کا سیزن 2: ناظرین کی دیرینہ خواہش پوری ہونے والی ہے یاد رہے کہ ’بے بی باجی‘ کا پہلا سیزن گزشتہ سال نشر ہوا تھا، جس میں جویریہ سعود، سعود قاسمی، حسن احمد، سنیتا مارشل، جنید جمشید نیازی، طوبیٰ انور اور عینا آصف سمیت دیگر نامور اداکاروں نے شاندار اداکاری کی تھی۔ اس سیریل کی کہانی میں ثمینہ احمد کے ذریعے بے بی باجی اور ان کے خاندان کو درپیش مسائل کو بے حد سراہا گیا تھا، اور ہر قسط نے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنائی۔

ڈرامے کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی تھی جبکہ اس کی ہدایت کاری تحسین خان نے انجام دی تھی۔ سیزن 1 کے اختتام کے بعد، ناظرین نے بے بی باجی کے کرداروں کی زندگی کے اگلے مراحل کو دیکھنے کی شدید خواہش ظاہر کی تھی۔ لگتا ہے کہ ’بے بی باجی کی بہوئیں‘ اس تجسس کا جواب ہوگا اور شائقین کے سوالات کو حل کرے گا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کی جانب سے جاری کیے گئے ٹیزرز میں اداکاروں نے یہ پیغام دیا: ’ہم پھر سے آ رہے ہیں کیونکہ ہماری کہانی ابھی مکمل نہیں ہوئی‘۔ سیزن 2 کی یہ واپسی ناظرین کے لیے مزید دلچسپی کا باعث ہوگی اور یقیناً ہر قسط میں نیا تجسس اور نیا موڑ پیش کرے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More