کیا آپ اس معصوم سے بچے کو پہچان سکتے ہیں؟ کون جانتا تھا یہ پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی مشہور ہوجائے گا

ہماری ویب  |  Sep 09, 2024

بچپن کے معصوم لمحات میں کھینچی گئی تصاویر بڑے ہو کر وائرل ہوجائیں گی ایسا خیال شاید ہی تصویر کھینچنے والے کو آیا ہو.

ہاتھوں میں ڈائری پکڑے صفحے پلٹتے اس معصوم بچے کو جانتے تو آپ بھی ہیں لیکن کیا آپ اسے پہچان سکتے ہیں؟

چلیں ہم اشارہ دے دیں کہ یہ پاکستان کے مشہور گلوکار ہیں جو پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں. انھوں نے گلوکاری کا آغاز ایک بینڈ کی صورت میں کیا تھا لیکن پھر جلد ہی بینڈ ٹوٹ گیا اور ان کے نام کا ڈنکا بجنے لگا.

چلیں اگر آپ ابھی بھی نہیں پہچانے تو ہم بتاتے چلیں کہ یہ مشہور گلوکار عاطف اسلم کے بچپن کی تصویر ہے. عاطف نے گلوکاری کا آغاز جل بینڈ سے کیا تھا جس کے بعد انھوں نے بھارت میں بھی کئی خوبصورت گیت تخلیق کیے.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More