اداکار نہیں ہوتا تو بریانی بیچتا۔۔ فہد مصطفیٰ کے والد انھیں بریانی کے ہوٹل پر کیوں لے گئے تھے؟ دلچسپ قصہ سنا دیا

ہماری ویب  |  Sep 06, 2024

اگر میں اداکار نہ بنتا تو یقیناً بریانی کا ہوٹل کھول کر بریانی بیچ رہا ہوتا۔ والد صاحب بریانی کا ہوٹل کھولنے والے تھے، کیونکہ انہوں نے میرے لیے یہ ہی پلان بنایا ہوا تھا،" فہد مصطفیٰ نے محب مرزا کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا۔

فہد مصطفیٰ کی یہ بات اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جب انہوں نے اپنے کیریئر کے حوالے سے دلچسپ حقائق بیان کیے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد انہیں فیضان شیخ کے گھر لے گئے، جو اس وقت بریانی کا کاروبار کر رہے تھے۔

فہد مصطفیٰ نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ فیضان شیخ اور ان کی اہلیہ کا بریانی کا ہوٹل ہے، اور ان کے والدین پہلے سے ہی فیضان شیخ کے خاندان سے واقف تھے۔ فیضان شیخ کی والدہ نے فہد مصطفیٰ کو بریانی کے کاروبار کی تفصیلات بتائیں اور انہیں سکھایا کہ کس طرح کاروبار چلایا جاتا ہے، اور اس میں کس طرح کی مشکلات آتی ہیں۔

فہد مصطفیٰ نے مزید کہا کہ اگر وہ اداکار نہ بنتے، تو وہ بریانی کا ہوٹل ضرور چلاتے۔

جب میزبان نے مزاحیہ انداز میں پوچھا کہ اگر وہ بریانی بناتے تو کیا اس میں آلو ہوتا؟ فہد مصطفیٰ نے ہنستے ہوئے جواب دیا: "مجھے بریانی میں آلو کا علم نہیں، لیکن میری زندگی ضرور آلو بن چکی ہوتی۔"

یہ بھی یاد رہے کہ فہد مصطفیٰ معروف اداکار صلاح الدین تنیو کے بیٹے ہیں اور پچھلے ڈیڑھ دہائی سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More