اتنا بڑا اداکار اور ۔۔ عادل مراد نے اپنے والد وحید مراد کی زندگی پر فلم بنانے سے کیوں منع کر دیا؟

ہماری ویب  |  Sep 05, 2024

پاکستانی فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف لیجنڈری اداکار وحید مراد کے صاحبزادے عادل مراد نے والد کی زندگی پر فلم بنانے سے منع کر دیا۔

ایک ویب شو میں بذریعہ ٹیلی فون حصّہ بنے عادل مراد نے بتایا کہ وہ والد کے شاندار شوبز کیریئر کے باوجود ان پر فلم یا ان کی بائیوپک کیوں نہیں بنانا چاہتے۔

عادل مراد کا کہنا تھا کہ، "اگر میں ان کی زندگی پر فلم بنانے کے لیے راضی ہو بھی جاؤ تو کسی اداکار کو تو اسکرین پر ان کا کردار ادا کرنا ہوگا ناں تو ایسے میں کیا ہم اسکرین پر کسی کو بھی وحید مراد کے کردار میں قبول کر سکیں گے یا کوئی ایسا اداکار ابھی تک سامنے آیا ہے جو انکے کردار کو انصاف کے ساتھ نبھا سکے؟"

انہوں نے کہا کہ، "والد صاحب کا اپنا ایک الگ ہی انداز تھا جسکی وجہ سے وہ ایک مشہور پاکستانی اداکار بنے، ہم کسی بھی اداکار سے ان کی نقل تو کروا سکتے ہیں لیکن کوئی ان کے کردار کو اسکرین پر اس طرح ادا نہیں کر سکتا کہ وہ حقیقت سے قریب تر لگے۔

اس حوالے سے ملنے والی آفرز کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، اب تک کئی لوگ مجھ سے اس حوالے سے کر چکے ہیں لیکن میں منع کر دیتا ہوں اور ان سے بس ایک سوال پوچھتا ہوں کہ، "کیا اس فلم کے لیے ہمیں وحید مراد اور زیبا جیسے اداکار ملیں گے؟"

عادل مراد کے مطابق ان کے اور ان کے خاندان والوں کے لیئے وحید مراد کا نام و شہرت ان پر بنائی جانے والی بائیوپک سے کئی بڑھ کر ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More